اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی مخصوص فوج’’ گولڈن آرمی‘‘ نے بغداد کے مختلف کلیدی علاقوں کو اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔
فاضل البرواری کی کمانڈ میں عراق کی گولڈن آرمی جس نے امریکا اور اسٹریلیا میں ٹرینگ حاصل کی ہے نے داعش کو پیغام بھیجا ہے کہ ہم آ رہے ہیں۔
گولڈن آرمی کے ایک افسر نے کہا: اس فورس نے بغداد، الرمادی اور دیگر علاقوں کو اپنی حفاظت میں لے لیا ہے یہ آرمی ایسے تجربہ کار اور پختہ سپاہیوں پر مشتمل ہے جو فوجی ٹرینگ کے اعتبار سے مشرق وسطیٰ میں چوتھے نمبر پر ہے۔




ویڈیو کلیپ / گولڈن آرمی کے چیف نے امامین عسکریین(ع) کے روضے کی زیارت کی
ادھر گولڈن آرمی کے کمانڈر فاضل البرواری نے داعش کے ساتھ مقابلہ کرنے سے پہلے امامین عسکریین(ع) کے روضے پر حاضری دی۔
انہوں نے ان دو اماموں کی زیارت کے بعد کہا: جو چیز میں نے آج اس زیارت میں پائی وہ زندگی میں کبھی نہیں پائی خداوند عالم مجھے توفیق دے کہ میں ہر روز ان اماموں کی زیارت کر سکوں۔ یہ میرے لیے ایسا لطف اندوز ہے جس کی دنیا میں مثال نہیں ہے۔
انہوں نے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا: کل سے یہ طے ہوا ہے کہ دھشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے گا۔ میں زیارت کے لیے آیا ہوں میں نے حرم میں نماز پڑھی اور دعا کی ہے کہ خداوند عالم اور اہلبیت اطہار(ع) ہمارے اوپر نگاہ لطف کریں تاکہ ہم تکفیریوں کا مقابلہ کر سکیں اور انہیں شکست سے دوچار کر سکیں۔
................
242